کراچی : ایم کیو ایم اپنی مہم چلائیں مجھے اپنی چلانے دیں ، الیکشن لڑنا سب سیاسی ..
تازہ ترین : 1

کراچی : ایم کیو ایم اپنی مہم چلائیں مجھے اپنی چلانے دیں ، الیکشن لڑنا سب سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔شریف آباد میں نماز جمعہ کے بعد عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء): شریف آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، متحدہ اپنی مہم چلائیں اور مجھے اپنی چلانے دیں. ان کا کہنا تھا کہ کل ایم کیو ایم کافی کنٹرول میں تھی اور انہوں نے وعدے کے مطابق ہم پر پھول بھی بر سائے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ورکرز حملہ کرنے والوں کو روک بھی رہے تھے، کل کوئی اتنا بڑا واقعہ نہیں ہوا کہ میں اس پر دھرنا دے دوں یا قرار داد لے آؤں.

انہوں نے مزید کہا کہ 90 فی صد چانسز ہیں کہ جلسہ جناح گراؤنڈ ہی میں کیا جائے گا، جناح گراؤنڈ کے داخلی اور خارجہ راستے نہایت تنگ ہیں، گراؤنڈ کسی کے بھی پاس ہو اس کسے فرق نہیں پڑتا تاہم اگر جناح گراؤنڈ سے کوئی اچھی جگہ ملی تو وہاں جلسہ کریں گے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 14:14:43

اپنی رائے کا اظہار کریں