کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کرپٹ سیاسی رہنماوں کی تفصیلات جمع کر لیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 12:34

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرپٹ سیاسی رہنماؤں کی تفصیلات جمع کر لی ہیں .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ بھر میں موجود کرپٹ سیاسی رہنماؤں کی فہرست تیار کی گئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ثبوت اکٹھے کر کے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے. جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کرپٹ سیاسی رہنماؤں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے اور ان میں ذمہ داران اور عہدیداران بھی شامل ہیں جن سے متعلق پیش کیے گئے ثبوتوں کے مطابق ان سیاسی رہنماؤں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں