کراچی ، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
تازہ ترین : 1

کراچی ، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گودام میں رکھا خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدودجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقع شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 10:59:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں