کراچی ، فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر اللہ مینگل کاپوتااوربھانجازخمی،حالت ..
تازہ ترین : 1

کراچی ، فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر اللہ مینگل کاپوتااوربھانجازخمی،حالت خطرے سے باہر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا پوتا اور بھانجا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ،دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جمعہ کو پولیس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر نصیر اللہ مینگل کے پوتے کی گاڑی پر ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے مطیع الرحمان مینگل اور سمیع اللہ مینگل زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کلفٹن کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال کے باہر سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس سے پہلے بھی خاندان کے افراد پرحملے ہوچکے ہیں، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تاہم علیحدگی پسندوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان والوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اعلیٰ حکام کو متعدد بار سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ چکے ہیں مگر سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 10:56:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں