کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا ..
تازہ ترین : 1
کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ ..

کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا لیکن انہیں مل نہ سکا جس پر افسوس ہے،متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی بات چیت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اپریل۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا ہے کہ کپتان کی اہلیہ بھابھی ریحام خان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جیولری سیٹ خریدا تھا لیکن انہیں مل نہ سکا جس پر افسوس ہے۔ جمعر ات کو عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پر ایم کیو ایم نے انہیں تحفہ دینے کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار وپے کا جیولری سیٹ کراچی کی مشہور جیولر ی مارکیٹ حیدری سے ایک دکان سے خریدا لیکن عمران خان اور ریحام خان کے نائن زیرو نہ جانے پر انہیں سیٹ نہیں دیا جا سکا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریحام کا تحفہ جلد انہیں بھجوا دیاجائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 00:08:06

اپنی رائے کا اظہار کریں