حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے ایم کیو ایم کو چیلنج کیا،جہانگیرترین

جمعرات 9 اپریل 2015 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 246 معمولی حلقہ نہیں بلکہ ایم کیو ایم کا گڑھ ہے ۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے ایم کیو ایم کو چیلنج کیا ہے ۔ این اے 246 میں پی ٹی آئی کی جیت سے سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہوجائے گا ۔ جمعرات کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پوری قوت سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے الیکشن سے کسی صورٹ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انتخابی مہم عروج پر ہے این اے 246 میں متحدہ سے بھرپور مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی پارٹی ہے جس کا تمام صوبوں میں ووٹ بینک موجود ہے باقی جماعتیں صرف صوبوں اور شہروں تک محدود ہوگئی ہیں پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر کراچی کی خوف کی فضا ختم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام بلاخوف اپنے گھروں سے نکلیں اور تبدیلی کے لئے اپنی دل کی آواز پر ووٹ دیں ۔

خوف زدہ اور ہراساں نہ ہوں تحریک انصاف کراچی کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جاوید ہاشمی قابل قدر ہیں لیکن انہوں نے اپنے غلط فیصلے سے اپنی سیاست خود دفن کردی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید صرف پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا وہ صرف سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں