دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 14,14سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان پیر رحمان ، شیر باز، فضل واحد اور خان ولی کو جرم ثابت ہونے پر 14،14سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت مقدمہ میں مفرور ملزمان زاہد اللہ ، ذکریا، اور عابد مچھٹر کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مجرموں کو جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا اور فاضل عدالت کے واپس جیل بھیج دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے 4مارچ2014کو سہراب گوٹھ گنا منڈی میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور ان قبضے سے 4دستی بم اور 4پستول برآمد کی تھیں ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں