نائن زیروسے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو(90)سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزمان 7ملزمان عبید کے ٹو ، فیصل محمود عرف فیصل موٹا، شبیر عرف فرحان ملا،عامر علی عرف عامر سرپھٹا، نادر شاہ ، عبدالقادر ہنگورواور کاظم کو2یوم کیلئے جیل بھیج دیا ہے اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرے ۔

جمعرات کو ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کی آنکھوں پر کالی پٹی بھی باندھ رکھی تھی ،اس موقع پر تھانہ عزیز آباد ودیگر تھانوں کے تفتیشی افسران نے فاضل عدالت میں جیل بھیجنے کیلئے درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کے مرکز 90سے گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور ان ملزمان کی نشاندہی پر بھی اپوا کالج ایف بی ایریا اور سی ون ایریا قبرستان سے مزید راکٹ لانچر اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور ان ملزمان کے خلاف مزید نئے مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم سے تفتیش مکمل کرلی ہے ل لہذا عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کو جیل بھیجا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف درج تمام مقدمات میں حتمی چالان بھی پیش کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں