فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز آج ہوگا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز آج 10 اپریل سے ہوگا۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں شہریوں کی بڑی تعداد کو تربیت دی جائے گی۔ 10 سے 12 اپریل تک جاری رہنے والی ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ میں ماہرین فائر فائٹنگ، واٹر ریسکیو، ڈرائیونگ سیفٹی، بی ایل ایس اور شارٹ ٹراما کورس پر لیکچرز و عملی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پرشرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ شہر میں آئے روز حادثات اور آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ جس پر بروقت قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اسی مقصد کے تحت دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر رہی ہے، تاکہ ہر نوجوان آفات و سانحات پر قابو پانے کی تربیت حاصل کرسکے۔ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز آج جمعہ کو 4 بجے ہوگا، جو اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں