پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی نے ملازمین و افسران کے لئے حج قرعہ اندازی انجام دی

جمعرات 9 اپریل 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین عارف الٰہی نے حج پالیسی کے تحت امسال سعادت حج حاصل کرنے والے افسران و اسٹاف کی قرعہ اندازی بذریعہ کمپیوٹر انجام دی۔ جسمیں دس10 خوش نصیب ملازمین، پی این ایس سی کے خرچ پر حج کرینگے ۔

(جاری ہے)

تقریب قرعہ اندازی میں یونین کے عہدیداران اور صدر یونین نائب حسین نے اسٹاف کی نمائندگی کی جبکہ پی این ایس سی آفیسرز ایسو سی ایشن کے صدر فاروق نظامی اورنائب صدر خواجہ امین نظامی نے افسران کی نمائندگی کی۔

دریں اثناء ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز، بریگیڈئر راشد صدیقی،ظہیر بابر قریشی، کیپٹن عرفان قیوم، جنرل منیجر، پرسنل کرنل اشہد انور،جنرل منیجر، ایم آئی ایس ڈاکٹر خورشید فاروقی بھی بوقت قرعہ اندازی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں