عمران خان نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراوٴنڈ پر جلسہ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:03

عمران خان نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراوٴنڈ پر جلسہ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراوٴنڈ پر جلسہ نہ کرنے کا واضح عندیہ دیا ہے ۔عوامی سطح پر انہوں نے جمعرات کو کریم آباد میں شرکاء سے خطاب کے دوران این اے 246سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل جناح گراوٴنڈ میں نے دیکھا ہے 19اپریل کو جلسہ ضرورہوگا لیکن جناح گراوٴنڈ چھوٹا پڑجائے گا اس لیے غور کرو ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماوٴں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل جگہ پر غور کریں ۔جبکہ تحریک انصاف کے ذمہ دار رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی متبادل جگہ کے طور پر شاہراہ پاکستان کے واٹرپمپ یا کریم آباد میں جلسے کے لیے پارٹی کو مشورہ دیا ہے ۔کیونکہ جناح گراوٴنڈ جہاں جگہ کم پڑنے کا امکان ہے وہاں پر ناخوشگوار واقعہ کا بھی امکان ہے ۔اس لیے تحریک انصاف کسی بھی قسم کے تصادم سے بچنے کے لیے متبادل جگہ پر غور کررہی ہے ۔عمران خان کا اشارہ بھی اسی جانب تھا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں