19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا،الطاف حسین کی پالیسی دوغلی ہے ، اچھی بات کرکے لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ، پی ٹی آئی کارکن تصادم سے گریز کریں ، 2015 الیکشن کا سال ہے ، کراچی کو امن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، این اے 246کے لوگوں سے کہتاہوں کہ ڈرنانہیں ، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ، شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کے شکرگزار ہوں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکریم آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب
جمعرات 9 اپریل 2015 16:26
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا،الطاف حسین کی پالیسی دوغلی ہے ، اچھی بات کرکے لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ، پی ٹی آئی کارکن تصادم سے گریز کریں ، 2015 الیکشن کا سال ہے ، کراچی کو امن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، این اے 246کے لوگوں سے کہتاہوں کہ ڈرنانہیں ، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ، شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کے شکرگزار ہوں ۔
جمعرات کو کریم آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے دعوت دیکر ہمارے کارکنوں پر ڈنڈے برسائے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
الطاف حسین دوغلی پالیسی رکھتے ہیں ، ایک طرف وہ اچھی باتیں کرتے ہیں دوسری طرف لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کو پرامن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، ہماری پارٹی امن کی پارٹی ہے ۔
کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کبھی بدلہ نہ لینا ، تحریک انصاف کے کارکن کسی قسم کے تصادم سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا ،ا س دن جناح گراؤنڈ چھوٹا پڑ جائے گا۔ عوام صبر کریں ،اب زیادہ دیر نہیں ہے ، جلد ہی یہ ظلم ختم کردیں گے ، ہم نے بندوق کا مقابلہ بندوق سے نہیں لینا ، این اے 246 کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ڈرنا نہیں، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ۔ کراچی میں کارکنوں نے خوف کا حصار توڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو مرتبہ حملہ کیا گیا۔اس کے باوجود وہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے ، کراچی سے تبدیلی آئے گی تو پاکستان میں تبدیلی آئے گی ، عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔قبل ازیں جب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا کاررواں جناح گراؤنڈ پہنچاتو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان اور دیگررہنمابھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ان کیلئے تحائف سونے کا سیٹ اور قمیض شلوار نہ دیئے جاسکے۔ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین،عمران اسماعیل، علی زیدی، اسد عمر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران خان کے جناح گراؤنڈ پہنچنے پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، حیدرعباس رضوی، وسیم اختر کے علاوہ اس حلقے سے ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے آپس میں مصافحہ کیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل سے کنور نوید جمیل خوشگوار موڈ میں ملے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی اور ان کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ تصادم کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور ایک دوسرے پر ڈنڈے چلائے گئے۔اس صورتحال کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔اس سے قبل عمران خان کے کارواں کے راستے میں لوگوں کی جانب سے استقبال اور خیرمقدمی نعرے لگائے گئے۔ عمران خان نے گاڑی کی چھت پر آکر جواب دیا۔کراچی میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حلقہ این اے 246 میں انتخابی ریلی پی ٹی آئی کی ریلی اور عمران خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ٴْایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
=وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف سندھ ..
مظلوم فلسطینیوں کے مسئلے پر پوری دنیا میں سیاست ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی جانب سے (آج)کراچی پریس کلب میں عید ملن ہوگی
اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پر بحال کرے ،ْ منعم ظفر خان
چیئرمین لیاقت آباد ٹائون کی کلسٹر انچارج کے الیکٹرک سے ملاقات
قتل کے 46مقدمات درج ہوئے جس میں 27کیسز کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے،آئی جی سندھ
کراچی،گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی،نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
فری شپ قانون پرعمل نہ کرنے پررجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ