اردو زبان میں نئی ٹیلی فلم ” آخر کیوں “ کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ممتاز پروڈیوسر و ہدایتکار ایف نعیم مردانوی نے اردو زبان میں ٹیلی فلم ” آخر کیو “ کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار ایک نہایت ہی حساس موضوع پر کام کر رہا ہوں جس نے کئی زندگیوں کو اجاڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ اس ملک کسے اس ناسور کا خاتمہ ہو ۔ ڈرگ مافیا پر بننے والی اس ٹیلی فلم کو رابعہ حسین نے تحریری کیاہے فلم کے پروڈیوسر یاسر خان جبکہ اس ٹیلی فلم میں دوبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل شازمین خان اہم کردار ادا کریں گی ایف نعیم نے مزید کہا کہ یہ ٹیلی فلم ایچ ڈی فاریسٹ پر بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں