کراچی : کراچی کی عوام کے لیے یہاں آئی ہوں اور کراچی کی بہنوں سے ملنے کی خواہش مند ہوں، ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 13:24

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی ریلی میں شمولیت کے لیے ریحام خان کراچی میں موجود ہیں .

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی این اے 246 کے لوگوں سے ملنے آئی ہوں اور چاہتی ہوں کہ کراچی میں موجود اپنی بہنوں سے ملاقات کروں . ریحام خان نے کراچی کی خواتین سے متعلق کہا کہ کراچی کی خواتین کو ووٹ ڈالنے ضرور آنا چاہئیے کیونکہ ایک عورت پورے گھر کو بدل سکتی ہے اور عورت کے پاس ووٹ کی طاقت موجود ہے لہٰذا تمام خواتین کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہئیے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں