یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا تیل وگھی کی قیمت میں17روپے جبکہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں30روپے نمایاں کمی کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2015 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے تیل وگھی کی قیمت میں17روپے تک جبکہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں30روپے نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 10اپریل بروز جمعہ سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کراچی کے ریجنل منیجر کراچی کمال مصطفی کے مطابق کھانا پکانے کے تیل کی فی کلو قیمت میں12روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر تیل 128روپے فی کلو پر فروخت ہو گا اس سے قبل تیل کی قیمت140روپے فی کلو گرام تھی اسی طرح17روپے کی کمی سے ایک کلو گرام گھی کی قیمت135روپے سے گھٹا کر118روپے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے پر30روپے کی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد اسٹورز پردس کلو گرام آٹے کا تھیلا370روپے میں دستیاب ہو گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں