سندھ ریونیو بورڈرواں سال اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ٹیکس سسٹم متعارف کرائے گا ، تاشفین نیاز

جمعرات 9 اپریل 2015 12:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین تاشفین کے نیاز نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈرواں سال اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ٹیکس سسٹم متعارف کرائے گا جس کے تحت ٹیکس دہندگان بغیر کسی مشکلات کے آسانی سے کمپیوٹر کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ سے کم سے کم وقت پر ٹیکس جمع کرا سکتے ہیں کہ یہ سہولت تاحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس بھی نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں ٹیکس فورم2015ء کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈکا مقصد صوبے بھر میں سوفیصد ٹیکس وصولی ہے اور ادارے کو ہر ملاز اپنے ہدف کے حصول کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ریونیو بورڈسالانہ 30کروڑ60لاکھ روپے فی ملازم کے تناسب سے ٹیکس وصول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایس آر بی نے رواں سال سیلزٹیکس کی شرح 1فیصد کم کرکے16فیصد سے 15فیصد کردیا ہے ،سیلز ٹیکس کی شرح اب تک کسی صوبے نے کم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سیلزٹیکس کی شرح میں 1فیصد کمی سے ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ ہواہے جبکہ سندھ بھر سے 4سالوں کے دوران 10ہزار972نئے ٹیکس دہندگان کورجسٹرڈکیاہے جبکہ صوبے کے مجموعی ٹیکسوں میں ایس بی آر کاحصہ 50فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے مقدمات کے سبب سندھ ریونیو بورڈ کومسائل کاسامنا ہے انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ٹربیونل بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کی خاطر سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈیٹا سینٹربنایاگیا ہے جس میں ٹیکس ادا کرنے والوں کاسارا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ ریونیو بورڈ کے ملازمین لندن اسکول آف اکنامکس میں تربیت حاصل کرنے جارہے ہیں جس کے اخراجات وولڈ بینک برداشت کرے گااس اقدام کے ذریعے ادارے کے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں