کراچی : این اے 246 عام حلقہ نہیں ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی ..
تازہ ترین : 1

کراچی : این اے 246 عام حلقہ نہیں ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء): پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ این اے 246 لا حلقہ کوئی عام حلقہ نہیں ہے، یہاں الیکشن لڑنا آسان نہیں ہے لیکن ہم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے. انہوں نے کہا کہ جلسے کے مقام کا تا حال تعین نہیں کیا گیا پی ٹی آئی کی مہم زور پکڑ رہی ہے، کراچی کا سیاسی ماحول گرم ہو گیا تھا اب ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. جہانگیر ترین نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی کاا ووٹ بنک ہے، جلسہ ہو گا لیکن جلسے کی کامیابی کے لیے سکیورٹی کو بھی دیکھنا ہو گا.

وقت اشاعت : 09/04/2015 - 11:28:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں