کراچی : پی ٹی آئی آج عزیز آباد سے کریم آباد تک ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی چئیر مین ..
تازہ ترین : 1
کراچی : پی ٹی آئی آج عزیز آباد سے کریم آباد تک ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی ..

کراچی : پی ٹی آئی آج عزیز آباد سے کریم آباد تک ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان بھی شریک ہوں گے۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء): پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آج کے شیڈول سے آگاہ کیا. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کی ریلی عمران خان کی قیادت میں عزیز آباد سے کریم آباد تک نکالی جائے گی جبکہ ریلی کے راستے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان دوپہر ایک بجے ریلی میں شامل ہوں گی.

عمران اسماعیل نے کہا کہ جلسے کی جگہ کا تعین عمران خان کریں گے انہوں نے بتایا کہ ہم آج ماحول اچھا رکھنے کی کوشش کریں گے عمران خان یادگار شہدا کا بھی دورہ کریں گے. عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کے لیے کسی سے کوئی مدد طلب نہیں کی، بس اتنی مدد کی جائے کہ اپنے کارکنان کو قابو میں رکھا جائے کیونکہ بعد میں یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ لوگوں کی وجہ سے بد نظمی پیدا ہوئی.

وقت اشاعت : 09/04/2015 - 10:57:03

اپنی رائے کا اظہار کریں