بد قسمتی سے ماضی میں ملک کی معاشی شہ رگ کے امن کے بارے میں بھی صرف نظر سے کام لیا گیا،سینیٹر شاہی سید

بدھ 8 اپریل 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسی کی دہائی کے آخر سالوں سے لیکر اب تک روشنیوں کا شہر مسلسل بد امنی کا شکار ہے دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا اسلحہ ہو جو کراچی میں موجود نہ ہوبد قسمتی سے معاشی شہ رگ کے امن کے بارے میں بھی صرف نظر سے کام لیا گیا کراچی کی بد امنی ملکی معیشت کے عدم توازن کا بڑا سبب ہے جدید طرز کے جرائم شہر کی پہچان بن چکے ہیں کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں شہری مذہبی فرائض بھی اپنی مرضی سے ادا نہیں کرسکتے،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ موجودہ آپریشن پہلا آپریشن ہے جس میں تمام سیاسی قوتیں،مرکزی و صوبائی حکومتیں اور اعلیٰ عسکری قیادت یک آواز ہیں جب تک شہری خود آگے بڑھ کر ریاستی اداروں کا ساتھ نہیں دیں گے کاروائیوں کے بہتر نتائج نہیں آئیں گے شہر میں قیام امن کے لیے نامعلوم دہشت گردوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں