پاکستان ریلوے ایمپلائزکا جاوید اخترایس ایس فٹر ریلوے کراچی سٹی کی دوران ڈیوٹی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 8 اپریل 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویزن کے ڈویزنل صدر راجہ عبدالمناف،ڈویزنل سیکریڑی میراعظم خان بونیری،سینئرنائب صدر محمد خان،نائب صدرمحمدشوکت،عبدالزاق اعوان اورسیکریڑی نشرواشاعت نیک محمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جاوید اخترایس ایس فٹر ریلوے کراچی سٹی کی دوران ڈیوٹی شہادت پر افسوس کا اظہار اورمغفرت کی دعا کی ہے، مرحوم کا ایمانداری سے محنت کرنے والوں میں شمار ہوتا تھا ریلوے انتظامیہ مرحوم کے بقایا جات فوری ادا اور بیٹے کوادارے میں ملازمت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں