نئے آنے والے پارٹی کارکنان کی پارٹی کے نظریات اور فلسفہ سیاست سے واقفیت ضروری ہے، ہیومن رائٹس سیل سندھ کی انچارج انیلا محمد انصاری

بدھ 8 اپریل 2015 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل پیپلز سیکریٹریٹ سندھ کی انچارج انیلا محمد انصاری نے کہا ہے کہ پارٹی کا اسٹڈی سرکل کارکنان کو نظریاتی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئے آنے والے پارٹی کارکنان کی پارٹی کے نظریات اور فلسفہ سیاست سے واقفیت بہت ضروری ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن ہمارے لئے مشعلے راہ ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینیئر پارٹی رہنماء اور مرکزی رکن اسٹڈی سرکل پی پی پی نصرت خان نصر ت کامریڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملت کی آواز ، خلقِ خد ا کے حقوق کی ضامن اور وفاق کی علامت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسٹڈی سرکل کے لئے نصرت کامریڈ کی خدمات اور کاوشوں کو لائقِ ستائش قرار دیا ۔ نصرت خان نصر ت نے انیلا محمد انصاری کو اپنا مجموعہ کلام پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شاعری کو پارٹی چیئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی تاریخ قرار دیا تھا،انہوں نے مزید بتایاکہ شہید جب جلا وطن تھیں تب بھی وہ ان سے بذریعہ ای میل رابطہ میں رہتی تھیں اور مختلف ہدایات و احکامات صادر کیا کرتی تھیں جو پارٹی کے بہترین مفاد میں ہوتے تھے۔

نصرت کامریڈ نے مزید بتایا کہ وہ ایک غریب کارکن ہیں لیکن شہید محترمہ اکثر مقامات پر مجھ سے مشاورت کرتی تھیں اور پارٹی کے اسٹڈی سرکل میں مرکزی رکن کی حیثیت سے ان کی نامزدگی بھی براہِ راست محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہی کی تھی جس کو نصرت کامریڈ نے اپنے لئے باعثِ اعزازقراردیا۔انہوں نے کہا کہ شہید کا عطا کردہ عہدہ میرے پاس امانت ہے اور جب تک زندگی سلامت ہے کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات اور فلسفہ سیاست سے ہمکنار کرنے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ملاقات میں دیگر کے علاوہ پارٹی کے بنیادی رکن الطاف احمد ، منصور کھوکھر ،اظفر صدیقی اور ولایت علی صدیقی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں