ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیئے حکمت عملی وضع کریں،منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،قطب الدین شیخ
بدھ 8 اپریل 2015 21:29
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیئے حکمت عملی وضع کریں اور حکومتی سطح پر رابطے کئے جائیں ، صارفین کے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کیا جائے ، بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی محکمہ جاتی بریفنگ کے دوران کیا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف واٹربورڈ کے مقدمات کی سماعت کے لئے اسپیشل جج کی تعیناتی ناگزیر ہے جبکہ ریونیو افسران کو جرمانہ اور وارننگ کے اختیارات کی ضرورت ہے تاکہ نادہندگان کے خلاف عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کچی آبادیوں سے بھی وصولی کو یقینی بنائیں اور واٹربورڈ کے دوسرے محکموں کا اشتراک و تعاون بھی حاصل کریں ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان نے بریفنگ کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایاکہ شعبہ ٹیکس کی انتھک کاوشوں کے باعث واٹر بورڈ کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ہر ماہ تقریباً 12کروڑ سے بڑھ کر 16کروڑ وصول کئے جارہے ہیں مزید موثر اقدامات کی وجہ سے اس ماہ مزید بڑھنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ایسی دکانوں فلیٹس اور دفاتر جوکہ واٹر بورڈ کے بڑے نادہندگان ہیں ان کو لیگل نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں نیز نادہندگان کیخلاف آپریشن بھی کیا جارہا ہے ، واٹربورڈ کے ٹیکس نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ صارفین کو وقتاًفوقتاً متنبہ کیا جارہا ہے ، ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کے لئے مختلف سطح کی کمیٹیاں اور ڈسکنکشن ٹیمیں بنادی گئی ہیں جو مختلف ٹاوٴنز میں کارروائیاں کررہی ہیں ،شعبہ ٹیکس ریونیو کا عملہ نادہندگان سے ملاقاتیں کرکے انہیں بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کی تلقین اور ترغیب سے ادائیگی پر آمادہ بھی کررہا ہے ،رواں ماہ کے بلوں کے ساتھ قانونی نوٹس بھی بھجوائے جارہے ہیں اس سے قبل بھی نوٹس بھیجنے پر ریکوری میں اضافہ ہوا تھا جس کے بہتر اور مثبت نتائج جلد برآمد ہوں گے ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو نے ایم ڈی واٹربورڈ کو محکمہ کی ازسر نو تنظیم سازی اور ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
\وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
ش*معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم
اسلامی، خوشحال اورخودمختارپاکستان ہی ملکی ترقی و سالمیت پاکستان کی ضمانت ہے،شگفتہ ابراہیم
آئی جی سندھ کی ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر بہترین اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس ..
کراچی،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ،پی آئی اے نجکاری کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
کراچی،چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو چار بار سزائے موت
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کا ایک صفحہ پر اکٹھا ہو نایہود و ہنود کی سیاسی حکمت عملی کو خاک میں ملاسکتاہے۔ ..
ہرادوارکی حکمرانوں نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔محمدسلیم عطاری
سرائیکی پرفیشنلز فورم نے سرائیکی صوبے کے فوری قیام کا مطالبہ کردیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی اختتام پذیر؛ ڈی آئی جی سیکیورٹی کی جوانوں و افسران کو شاباش
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند