ملکی ترقی میں عوام کا تعلیم یافتہ ہونا معاون کا کرداراداکرتا ہے،ریاض غوری

بدھ 8 اپریل 2015 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ سند ھ کے ناظم ریاض غوری نے 10اپریل 2015ء کو قائد عوام یونیورسٹی لاڑکانہ میں صوبہ سندھ کے زیر اہتمام یوتھ لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ کے سلسلے میں کراچی میں انجمن طلباء اسلام کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم شان الله صدیقی ،جنرل سیکریٹری کراچی حافظ حسان امینی ،فنانس سیکریٹری کراچی شہباز رضا صدیقی ،سیکریٹری اطلاعات محمد معین الدین،محمد شہزاد،ودیگر کارکنان وعہدیداران بھی تھے۔

اس موقع پر ریاض غوری کا طلباء سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ملک کیلئے تعلیم کا اثرصرف انفرادی زندگی پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اس کا اثر پورے معاشرے پر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں عوام کا تعلیم یافتہ ہونا معاون کا کرداراداکرتا ہے۔ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس سے انسان کی شخصیت کو معاشی، مذہبی اور معاشرتی طورپر بہتر بناتا ہے۔

ریاض غوری نے سندھ بھر میں جاری نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں کھلے عام نقل کی اطلاعا ت پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں موجود سفارشی اورنااہل عملے کے ہوتے ہوئے نقل نہیں تو کیا کریں گے، کیونکہ وہ سال بھر اسکول آنے کے باوجود اپنے اساتذہ کی شکل نہیں دیکھ پاتے۔ اسی صورت میں طلبا نقل نہ کریں تو کیا کریں گے، جبکہ اس عمل کی ترغیب انہیں ان کے اساتذہ ہی دیتے ہیں ، جو کہ نہایت قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی نقل کی روک تھام اور نظام تعلیم بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں