الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کے والد حاجی دلاور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 8 اپریل 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی کے والد حاجی دلاور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کوصبر کی تلقین کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم حاجی دلاور شاہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے اسلم آفریدی سمیت تمام لواحقین سے کہاہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک اور دعا گو ہے ۔الطاف حسین نے کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلم خان آفریدی کے مرحوم والد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں