جامعہ کراچی،آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ آج ہوگا
تازہ ترین : 1

جامعہ کراچی،آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ آج ہوگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اورپاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انسٹیٹوٹ آف ریسرچ پروموشن اور منسٹری آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ بعنوان: ”ساز گار ماحول اورمسائل کے حل کے لئے تحقیق کی حوصلہ افزائی“ آج بروز جمعرات09 اپریل 2015 ء کو صبح 10:00 بجیکلیہ علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوگا۔

ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمان خطبہ استقبالیہ جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرصدارت کرینگے اور چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم وصحت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیخ ارمان حسین مہمان خصوصی ہونگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 19:41:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں