الطاف حسین کے فکرو فلسفہ کے اصولوں کے تحت دن رات عوام کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،محمد علی راشد

بدھ 8 اپریل 2015 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کے فکرو فلسفہ کے اصولوں کے تحت دن رات عوام کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں یہ بات انھوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی نرسری کے دورے کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ،سینےئر ڈائریکٹر پارکس محمد جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نرسری میں موجود پودوں کو پارکوں اور سینٹرل آئی لینڈ میں لگایا جائے تاکہ کورنگی کے پارک اور علاقوں میں مزید خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے اپنے قائد الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سیاست میں خدمت کا جذبہ اجاگر کیا اور شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل عمدہ پلاننگ اور انتھک محنت سے نکالا آج آپ شہر کو سرسبز وشاداب چمکتا دمکتا دیکھ رہے ہیں یہ حق پرست قیادت کی عمدہ سوچ اور سیاست برائے خدمت کے جذبے کے تحت ہی ممکن ہوا ہے انہوں نے پارکوں اور سینٹرل آئی لینڈ کی بہتری کے لئے مالیوں میں سازو سامان بھی تقسیم کیاتاکہ پارکوں کو مزید خوبصورتی سے مزین کیا جاسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں