ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام سے محبت نہیں کی ،کنور نوید جمیل
بدھ 8 اپریل 2015 19:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے حلقہ این اے 246کیلئے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز ایف سی ایریا اور غریب آباد میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے کے حق پرست عوام گزشتہ متعدد الیکشن سے حق پرست امیدوار کو منتخب کر تے آ ر ہے ہیں جو عوام کی الطا ف حسین سے والہانہ محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسی حلقے میں الطاف حسین کی رہائشگا ہ اور تحریک کے ہزاروں شہداء کی یادگار موجود ہے جنہوں نے ملک کے مظلوم و محروم قوم کی فلا ح و بہبو د کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔اس موقع پر ایم کیویم رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ،عظیم فاروقی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام اور بالخصوص حلقہ این اے 246کے مظلوم عوام کے حق کی نہ تو کبھی با ت کی ہے اور نہ ہی کراچی کے عوام سے محبت کی ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کبھی عدلیہ ، کبھی سیاستدانوں گالیاں دیتے ہیں تو کبھی عوام کو گالیاں دیتے ہیں ، انکا کوئی عوامی منشور نہیں ہے بلکہ انکا منشور صرف اقتدار کا حصول ہے چاہے وہ کیسے بھی حاصل ہو۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف کے پاس حلقہ این اے 246میں کامیابی کی امید ختم ہو چکی ہے جس کے سبب اس جماعت کے سربراہ اور رہنما اشتعال انگیزی پر مبنی تقاریر کرکے انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس کو عوام اپنے اتحاد و یگانگت سے ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے میٹنگوں میں شریک عوام سے اپیل کی کہ وہ خود بھی بڑی تعداد میں ضمنی انتخابات میں پتنگ پر مہر لگائیں اور یہی پیغام اپنے محلے اور حلقہ میں موجود احباب تک پہنچائیں انشاء اللہ 23اپریل کی شام حق پرستوں کیلئے ایک اور عظیم فتح کی شام ہوگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور عوام سے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے پتنگ پر مہر لگانے کی استدعا کی ۔ قبل ازیں کنور نوید جمیل نے ایف سی ایریا میں الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا اور افتتاح میں شریک بہن ، بیٹیوں میں چوڑیاں اور مہندی تقسیم کی۔ اس موقع پر عوام نے حق پرست نامزد رکن کنور نوید جمیل اورحق پرست اراکین اسمبلی کو حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور الطاف حسین کی درازی ٴ عمر و صحت و تندرستی کیلئے دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
کراچی،پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا