سربراہ تحریک انصاف عمران خان کراچی پہنچ گئے، رات 9 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 19:10

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 1 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج حیدرآباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے مصروف دن گزارا۔

(جاری ہے)

عمران خان اب کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ کل حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مصروف دن گزاریں گے ۔ اسی سلسلے میں عمران خان این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کے گھر رات 9 بجے اہم پریس کانفرس کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں