رواں مالی سال سیمنٹ کی فروخت میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
تازہ ترین : 1

رواں مالی سال سیمنٹ کی فروخت میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) نجی شعبے میں جاری ہاوسنگ اسکیموں کے باعث رواں مالی سال 9ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سی مارچ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4 فیصد اضافے سے 2کروڑ 56 لاکھ ٹن رہی ، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 2 کروڑ 47 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی، جبکہ رواں سال مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 24 لاکھ ٹن رہی ،ایسوسی ایشن کے مطابق نجی شعبے میں جاری مختلف ہاوٴسنگ اسکیموں کے باعث سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث سیمنٹ کی طلب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 17:29:38

اپنی رائے کا اظہار کریں