پاکستان خواتین کی فلاح و بہبود اور انکی استعداد بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، خوشحال بینک
بدھ 8 اپریل 2015 13:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا ہے کہ انکا ادارہ پاکستان خواتین کی فلاح و بہبود اور انکی استعداد بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔کوئی قوم خواتین کو با اختیار بنائے بغیر اور اقتصادی سرگرمیوں میں انکی بھرپور شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکی ہے۔ اسلام آباد ویمن چیمبر خواتین کو کاروباراور تجارتی تعلقات بڑھانے اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے کا منفرد ادارہ بن چکا ہے جسکی خدمات پر ہمیں فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں سے نصف سے زیادہ خواتین پر مشتمل ہے جنھیں قومی دہارے میں لائے بغیرپائیدار ملکی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ غالب نشتر نے کہا کہ تاجر خواتین کا مستقبل سنوارنے کیلئے انکی مصنوعات روشناس کروانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس میں ایسی نمائشیں بہت مدد دیتی ہیں۔(جاری ہے)
ہمیں تبدیلی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنا ہونگی ۔
ثمینہ فاضل نے کہا کہ نمائشوں سے تعلقات میں اضافہ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، نئے تجربات اوربا صلاحیت افراد کو آگے آنے کا موقع بھی ملتا ہے۔خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے تک پاکستان گھرانوں کی اکثریت غربت کا شکاررہیں گے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اسلام آباد ایکسپواسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ صنفی مساوات اورخواتین کو با اختیار بنانے اور انکی ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کے خاتمہ کے لئے کوششیں بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت