کسان کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے حکومتی اقدامات

بدھ 8 اپریل 2015 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)حکومت نے آئندہ خریف سیزن میں کاشت کار کو بروقت کھاد کی فراہمی کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔وزارت صنعت و پیداوار نے سرکار سے 3 لاکھ 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے کھاد درآمد کرنے کی تجویز پر غور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہاجلاس میں کیا جائیگا،اس کے علاوہ مہنگی درآمدی کھاد کسان کو سستے نرخ پر دینے کیلئے حکومت سبسڈی کا بھی تعین اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہی کریگی،منظوری ملنے کے بعد کھاد درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی ذمہ داری ٹی سی پی کو دی جائیگی۔

ملک میں گیس کی قلت کے باعث مقامی کھاد بنانے والے پلانٹ کی پیداوار متاثر ہونے سے درآمدی کھاد کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں