کراچی، نجی بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری، گارڈ گرفتار
تازہ ترین : 1

کراچی، نجی بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری، گارڈ گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکووٴں نے رات کی تاریکی میں بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ، پولیس نے بینک کی سیکورٹی پر تعینات گارڈ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی بینک میں عملہ رقم کیش کاونٹر کے قریب رکھ گیا تھا۔ ڈاکو نجی کمپنی کے دفتر سے بنک میں داخل ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور بینک کی سیکورٹی پر مامور ایک گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 12:57:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں