وزیر اعلیٰ سندھ کا میٹرک کے امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٴٹ ہونے کا نوٹس

بدھ 8 اپریل 2015 12:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل اور گھوٹکی میں پرچہ آوٴٹ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں جاری نقل کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امتحانی مراکز کا دورہ کرنے اور نقل کے رجحان کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گھوٹکی میں پرچہ آوٴٹ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے اور کمشنر سکھر کو ہدایت کی ہے کہ پرچہ آوٴٹ ہونے کی تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں