کراچی ، رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر الیاس کشمیری سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
بدھ 8 اپریل 2015 12:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کیماڑی کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے ٹاپو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جس پر رینجرز نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کیا اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان میں ٹی ٹی پی کراچی کا کمانڈر الیاس کشمیری بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب لیاری کے علاقے افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہدی حسن اور نسیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس کا دوٹوک موقف
تفصیلی خبر
چ*بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں9.9ارب روپے کا خالص منافع
Iوفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان
ٰسرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
گ* شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے
ؔگورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی " کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
ئ*اون ریسورسز کو بڑھانے کیلئے جو تعاون کرے گا اس کا خیر مقدم کرینگے،ڈاکٹر فواد احمد
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے، پاسبان
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل
سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف