سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات میں نقل کاسلسلہ جاری

بدھ 8 اپریل 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات جاری ، نقل روکنے کی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے رھرے رہ گئے ہیں ، کچھ امتحانی مراکز پر تو دفعہ 144 کے باوجود نقل کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور ، کندھ کوٹ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی ، نوشہروفیروز ، حیدرآباد،جامشورو، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان ، بدین اور نوابشاہ میں بلا روک ٹوک نقل ہوتی رہی۔امتحانی مراکز کے باہر قائم فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر طلبا کا رش لگا رہا ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر کے امتحانی مراکز میں ایک ڈیسک پر تین تین طلبا ساتھ بیٹھ کر پرچے حل کرتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں