امن وامان کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں 87 اسکولز بند ہیں، مجموعی طور پر 3729 اسکولز بند ہیں ، ان میں سے 1677 اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہیں ،سندھ کے سینئر وزیر برائے تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو
منگل 7 اپریل 2015 22:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر برائے تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ امن وامان کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں 87 اسکولز بند ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3729 اسکولز بند ہیں ۔ ان میں سے 1677 اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہیں ۔ حکومت سندھ نے 1500 اسکولز کھول دیئے ہیں ۔ باقی اسکولز بھی جلد کھول دیئے جائیں گے ۔
وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضنمی سوالوں کے جوابات میں بتائیں ۔ سینئر وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں لیکچررز کی 6115 منظور شدہ اسامیاں ہیں جبکہ 30 مارچ 2015ء تک 5300 لیکچررز کام کر رہے تھے ۔ اس طرح 815 اسامیاں خالی ہیں ۔ 2014ء میں 1100 سے زیادہ اسامیاں خالی تھیں ۔(جاری ہے)
300 لیکچررز کی کمیشن کے ذریعہ بھرتی ہو چکی ہے ۔
اب ان کی تقرری ہونی ہے ۔ باقی 815 اسامیاں بھی جلدپر کی جائیں گی ۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں کل 3729 اسکولز بند ہیں ۔ ان میں سے 1677 اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں ۔ 659 اسکولز کے لیے آبادی اور انرولمنٹ نہیں ہے ۔ 137 اسکولز بہت پہلے بند کر دیئے گئے تھے اور ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ 103 اسکولز ختم یا منتقل کر دیئے گئے ۔ 87 اسکولز امن و امان کی وجہ سے بند ہیں جبکہ 1066 اسکولز ناقابل عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 1500 اسکولز پہلے ہی کھول دیئے ہیں ۔ ان میں سے 1300 اسکولز میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی کردہ اساتذہ کو تعینات کیا گیا ۔ باقی اسکولز بھی جلد کھول دیئے جائیں گے ۔ اساتذہ کی 20700 خالی اسامیوں میں سے 17000 سے زائد اسامیوں پر این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتیاں کر لی گئی ہیں ۔ 18 اضلاع کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں ۔ باقی اضلاع میں بھی جلد جاری کر دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں منظور شدہ اسامیوں سے زیادہ بھرتیاں کی گئی تھیں ۔ ہم ان بھرتیوں کو غیر قانونی اور یہ اسامیاں خالی تصور کرتے ہیں ۔ ان پر بھی نئی بھرتیاں ہوں گی ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ خزانہ حکومت سندھ نے ایک ارب 50 کروڑ سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ، جو غریب اور مستحق طلباء کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ 2003 سے اب تک 6297 طلباء کو اس فنڈ سے فائدہ ہوا ہے ۔ صوبے کے 30 سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے مستحق طلباء کی اس فنڈ سے مدد کی جاتی ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا ..
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام ..
لیاقت آباد کے تاجر سے 10لاکھ بھتہ طلب کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان ..
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا