سندھ کا بیڑا غرق ہو رہا ہے، 7 سالوں سے لیکر جان مال و عزت کا تحفظ نہیں ملا ہے ، نواب ممتاز علی بھٹو

منگل 7 اپریل 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نواب ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کا بیڑا غرق ہو رہا ہے 7 سالوں سے لیکر جان مال و عزت کا تحفظ نہیں ملا ہے جو بنیادی ضروریات دیگر ممالک میں جنگلی جانوروں کو میسر ہیں وی انسانوں کو دینے سے انکار کیا گیا ہے۔تمام افسر شاہی حکمرانوں اور ان کے پھاڑتوں سٹو خواتین کی خدمت گار بنی ہوئی ہے جبکہ عوام کو دہکے ٹھڈے اور تاریخ میں بدترین رشوت خوری نصیب ہوئی ہے اگر اتنا کچھ کافی نہیں ہے تو زراعت جو ملک کی ریڑہ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کو بھی بد کر دار تاجر اور افسر شاہی بر باد کر رہی ہے لیکن عوام اور ملک کے کاشت کاروں کے تباہ مستقبل کی کسی کو بھی فکر نہیں ہے۔

یہ سب اور بھی کئی مشکلات جو عوام کو برداشت کرنا پڑھ رہی ہیں وہ عوام کی جانب سے آپ کے کھاتے میں لکھی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نہ صرف اس لیے کہ آپ وزیر اعظم ہیں بلکہ بنیادی طور آپ ہی ذمہ دار ہیں مگر بلخصوص اس لیے کہ جو یہ اذیتیں عوام کو دے رہے ہیں وہ آپ کی مفاہمتی شرکت دار ہیں۔میں یہ سب کچھ کسی بد نیتی سے نہیں لکھ رہا بلکہ ایک فکر مند پارٹی ورکر کی حیثیت سے بول رہا ہوں حلانکہ نہ صرف مجھے بلکہ سندھ بھر میں میرے ساتھیوں کو مفاحمت کے نام پر قربان کیا گیا ہے،بحرحال ابھی بھی سب کچھ ہاتھ سے نہیں گیا۔

آپ اٹھ کر مقدمے سے اپنا انجام پورا کرتے ہوئے سندھ کو گدھوں سے بچائیں کیونکہ آپ نے ایسا کارنامہ انجام دینے کا حلف اٹھایا ہے۔ آپ نئے دوڑ کے لی کو ان یو بن جان لوک پال جیسے بل پر عمل کروا کے ملک کو صاف کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں