دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری یوگنڈا پہنچ گئے
تازہ ترین : 1

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری یوگنڈا پہنچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) دعو ت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری جو ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں ،افریقی ملک یوگنڈا پہنچ گئے۔ یوگنڈا پہنچے پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ وہ یوگنڈا کے دورے کے دوران اسلامی بھائیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے،مدنی تربیتی کورس کا افتتاح اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ انہیں اس موقع پر یوگنڈا میں تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ قبل ازیں موزنبیق سے یوگنڈا روانہ ہوتے ہوئے انہیں پرجوش انداز میں رخصت کیا گیا۔

وقت اشاعت : 07/04/2015 - 22:06:51

اپنی رائے کا اظہار کریں