جماعت اسلامی کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، گل شیر خان

منگل 7 اپریل 2015 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ خدمت کے کاموں کے ذریعے اپنے رب کی خوشنودی چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی اور علاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ یہ بات بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں ہونے والے کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے اُمید وار گل شیر خان نے بھٹائی کالونی کورنگی میں ایک روزہ الخدمت فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، ڈپٹی سیکریٹری عارف رحمن، امیر جماعت اسلامی کورنگی غربی سید آصف علی اور ناظم حلقہ عزیز اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تجربہ کار ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کے مفت بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ گل شیر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی میں ہونے والے کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی اور ہم کنٹوٹمنٹ بورڈ کے علاقوں میں بھی عوام کی خدمت کے کام کریں گے اور کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں