23 اپریل کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا : الطاف حسین

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 20:54

23 اپریل کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا : الطاف حسین

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موونٹ کے سربرہ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 246 ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا مضبوط حلقہ ہے اس لیے 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے ضمنی انتخاب کے دن کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ مر د حضرات 23اپریل کو گھر کی خواتین کیلئے خود نا شتہ بنائیں ۔ یمن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش خطے کیلئے خطرناک ہے لہذا اسےختم ہوجانا چاہیے، حالات جو بھی لیکن دونوں ممالک کو جنگ کی بجائے اپنے معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کرنے چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں