بی اے ، بی کام ،مدارس، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اور معادلہ سرٹیفکیٹ کے امتحانی فارم ..
تازہ ترین : 1

بی اے ، بی کام ،مدارس، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اور معادلہ سرٹیفکیٹ کے امتحانی فارم 5مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،جامعہ اردو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرمسعود مشکور کے مطابق بی اے ، بی کام ،مدارس، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اور معادلہ سرٹیفکیٹ سالانہ امتحان 2015 کے امتحانی فارم5مئی تک نیشنل بینک گلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار روپے جبکہ بی اے ، بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس4ہزار5سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

طلباء فارم مکمل کرکے عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس ا یم ایس سی بلاک کے مین گیٹ پر قائم امتحانی کاؤنٹر سے چیک کرواکر متعلقہ بینک میں جمع کروائیں۔فارم کے ساتھ چار عدد ڈاک کے لفافے مکمل پتہ فون نمبرکے ساتھ ،گزشتہ ایڈمٹ کارڈ اورمارکس شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ایسے طلباء جن کی رجسٹریشن2009 کی ہے ان کیلئے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع ہے۔رجسٹرڈ طلباء ہی امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

وقت اشاعت : 07/04/2015 - 16:53:11

اپنی رائے کا اظہار کریں