وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی
منگل 7 اپریل 2015 16:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں 31 مارچ کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پیر کو مکمل ہو گئی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔
اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، اور متعلقہ افسران اور ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ2 لاکھ 38 ہزار 506 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔88 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔(جاری ہے)
یونین کونسل مظفرآباد، مسلم آباد اور چشتی نگر میں سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جن یو نین کونسلوں میں بچے رہ گئے ہیں ان کے لئے اگلے ہفتہ کمیونٹی کے تعاون سے مہم جاری رہے گی۔
اجلاس میں بتا یا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے گئے جس میں حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے اور دیگر صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے گئے ان میں مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی