کراچی ،پاک کالونی میں پولیس مقابلہ ،ملزم ہلاک ،اسلحہ برآمد

منگل 7 اپریل 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ملزم کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔تاہم ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس نے ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں