کراچی ،رینجرز اور پولیس کی لیاری میں کارروائی ،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ حنیف ڈی جے ہلاک

منگل 7 اپریل 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے اہم کارندے حنیف ڈی جے کو ہلا ک کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے علاقے میں داخل ہوتے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ادھر پی آئی بی تھانے کی حدود میں پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو مذکورہ شخص نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 35سالہ محمد نجیب ولد محمد شفیع ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون اور شہریوں سے لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں