کراچی ،میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ،مختلف علاقوں میں قائم 117 امتحانی مراکز حساس قرار

منگل 7 اپریل 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات منگل سے شروع ہوگئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 117 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز بننے سے انکار کرنے پر 5 پرائیویٹ اسکولز کا میٹرک بورڈ سے الحاق ختم کردیا گیا ہیں۔میٹرک امتحانات کے سلسلے میں شہر کے 413 اسکولوں کو امتحانی سینٹر کا درجہ دیا گیا ہے جن میں سے 117 سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات کی نگرانی کے لیے بتیس اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں 3 لاکھ25 ہزار طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔منگل کی صبح میٹرک سائنس کا کمپیوٹر کا پرچہ ہوا جبکہ دوپہر کو جنرل گروپ کا انگلش کا پرچہ ہوا۔پانچ پرائیوٹ اسکولز نے میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز بننے سے انکار کردیا جس پر ان اسکولز کا الحاق میٹرک بورڈ سے ختم کردیا گیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے ڈی سی سینٹرل کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سرکاری اسکولز کے طلبہ نے بجلی نہ ہونے کی شکایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں