اسمبلی کے قواعد کو پامال کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں، شہلا رضا

منگل 7 اپریل 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو انگلش کا پہلا لیکچر اخلاقیات پر دوں گی۔ اسمبلی قواعد و ضوابط کے دھجیاں اڑانے والوں پر15 روز اجلاس میں شرکت پر پابندی کا اختیار ہے۔منگل کو سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو انگلش کا پہلا لیکچر اخلاقیات پر دوں گی۔

(جاری ہے)

لیکچر کی کوئی فیس بھی نہیں لوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تکلیف نازیبا الفاظ سے ہوتی ہے۔ اسپیکرکے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں۔ جو اسمبلی کے قواعد کو پامال کرتے ہیں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایسے ارکان پر پندرہ روز کے لیے پابندی عائد کر سکتا ہے۔ اسمبلی کے قواعد کا لحاظ رکھنا اوراس کی پابندی سب کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں