سکیورٹی ایکسچینج نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر108غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں کے لائسنس منسوخ

منگل 7 اپریل 2015 16:43

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائسنسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو آٹھ غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے مطابق 136فلاحی تنظیموں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے سالانہ مالیاتی کھاتوں جمع نہ کروائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی۔

ان تمام کمپنیوں کو اپنا موقف پیش کرنے اور اظہار وجوہ کا جواب داخل کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔تمام این جی اوز کی جمع کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کمیشن نے ایک سو آٹھ غیر منافع بخش تنظیموں کی لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کاروائی کا آغاز یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں