اللہ تعالیٰ کا یہ نظام حکمت پر مبنی ہے کہ کسی کو صحت مند طاقتور بناتا ہے اور کسی کو کمزور، ابو قتادہ محی الدین
پیر 6 اپریل 2015 22:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )اللہ تعالیٰ کا یہ نظام حکمت پر مبنی ہے کہ کسی کو صحت مند طاقتور بناتا ہے اور کسی کو کمزور۔ نہ تو طاقتور اور صحت مند کو صحت مند اور طاقتور ہونے میں اپنا کوئی کمال اور دخل ہے، اورنہ ہی کمزور کو کمزور ہونے میں کوئی اپنا قصور ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا اپنا فیصلہ ہے۔ جن خصوصی بچوں کو ذہنی اور جسمانی عارضہ لاحق ہے اور وہ کمزور ہیں اپنی ضروریات زندگی کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ان کی ضروریات زندگی اور ان کی آسائش و سکون کی تمام تر ذمہ داریاں معاشرے کے صحت مند اور مالدار افراد پر عائد ہوتی ہیں۔
معاشرے کے جو افراد اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں عہدہ برآ ہو رہے ہیں یقیناً وہ اپنے فرض کو پورا کرکے انسانیت کی بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
جسکے نتائج انکی اپنی ذات کے لئے بہتر اور معاشرے کے لئے نفع بخش ہے اور جو طاقتور افرادان ذمہ داریوں کی طرف توجہ نہیں دے رہے وہ غلطی کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک کی معروف سماجی تنظیم نصرت ٹرسٹ کے جنرل سیکریرٹری ابو قتادہ محی الدین نے ٹرسٹ کی جانب سے دو سو ایک معذور بچوں کے والدین میں ماہانہ فوڈ ہیلپ اسکیم کی امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
ابو قتادہ محی الدین نے مزید کہا کہ نصرت ٹرسٹ کے تحت جاری کردہ ماہانہ فوڈ ہیلپ اسکیم فار اسپیشل چلڈرن سے غریب فیملیوں کے معذور بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ ٹرسٹ کا ایک بڑا انقلابی اقدام ہے جس سے ان کی مشکلات کم ہو رہی ہیں اور انکے غریب والدین کو انکی کفالت کرنے میں مدد مل رہی ہے۔نصرت ٹرسٹ فوڈ ہیلپ کو زیادہ سے زیادہ معذور بچوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جس کے لیے اہل خیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی