بلدیہ شرقی کی ویب سائٹ عوام کی سہولت کیلئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2015 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی ویب سائٹ عوام کی سہولت کیلئے مزید بہتر بنائی جائے اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کے تمام ترقیاتی اور بلدیاتی امور کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہوں ۔ یہ ہدایات انہوں نے بلدیہ شرقی کے افسران سے میٹینگ کے دوران کہی، اس موقع پرسپریٹینڈنگ انجینئر فضل محمود گل، ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر،ایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس اور دیگر افسران موجودتھے۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر تمام افسران کی پروفائیل بنائی جائے جس میں افسران کی ذمہ داریوں سمیت انکے رابطہ نمبرموجود ہوں اور عوام سے متعلق تمام انفارمیشن اپ ڈیٹ ہوتی رہے اس کے ساتھ ساتھ " QRS کوئیک ریسپارنس سروس " کو بھی ویب سائٹ سے منسلک کیا جائے جبکہ موصول ہونے والی شکایات جس میں صفائی ستھرائی، سڑکوں ، لائٹس، واٹر اینڈ سیوریج و دیگر امور شامل ہیں انہیں آن لائین متعلقہ محکمے تک پہنچانے کا سسٹم بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات اور ان شکایات پر عملدرآمد کی رپورٹ روزانہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں،اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لئے ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکز شکایات پر عملہ چوبیس گھنٹے تعینات ہے جس کے نمبر 99230355-9 پر عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں