صولت مرزا سے تفتیش کے لیے 4پولیس افسران کو مچھ جیل بھیجنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2015 22:17

صولت مرزا سے تفتیش کے لیے 4پولیس افسران کو مچھ جیل بھیجنے کا فیصلہ

کراچی+ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) صولت مرزا سے تفتیش کے لیے 4پولیس افسران کو مچھ جیل بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ ہوں گے ۔جبکہ تفتیشی ٹیم کی معاونت ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی فیض اللہ کوریجو کریں گے ۔تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ منیر شیخ ایس پی سی آئی ڈی عثمان اعجاز باجوہ شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں